25 اکتوبر 2014 - 17:43
امریکی میڈیا داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں مصروف

عراق کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے دہشتگرد گروہ داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں امریکہ کے ذرائع ابلاغ کے اقدام کو، مخصوص سامراجی اہداف کا حامل قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ عباس محمداوی نے آج اپنے ایک بیان میں عراق میں ہونے والی جھڑپوں میں داعش گروہ ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ذرائع ابلاغ دہشتگرد گروہ داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں تاکہ اس دہشتگرد گروہ کے حوالے سے علاقے کے عوام میں رعب و وحشت پیدا ہو۔ محمداوی نے کہا کہ امریکہ علاقے کے قدرتی ذرا‏ئع پر تسلط کا خواہاں ہے اس لئے عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے ذریعے بحران کھڑا کرنے کے درپے ہے اور امریکہ مشرق وسطی کے علاقے میں غاصب صہیونی حکومت کو مضبوط کرنے کے لئے منصوبہ بندی کررہا ہے۔ حزب اللہ عراق سیکرٹری جنرل نے کہ عراق کی سرزمین سے داعش کے عناصر کا اخراج، بغداد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

.......

169